کمرشل امپورٹرز کیلئے ایف ٹی آر کی سہولت بحال کی جائے، ایف پی سی سی آئی

پیر 14 مئی 2018 23:52

کمرشل امپورٹرز کیلئے ایف ٹی آر کی سہولت بحال کی جائے، ایف پی سی سی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈانڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی)کے سینئر نائب صدر و چیئر مین بجٹ ایڈوائزری کونسل ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ فائنل ٹیکس رجیم کو بحال کرتے ہوئے کمرشل امپورٹرز کو یہ صوابدید دینی چاہیئے کہ وہ 6 فیصد کسٹم اسٹیج پر جو انکم ٹیکس ادائیگی کے زمرہ میں فل اور فائنل ٹیکس سمجھنا چاہیے بجائے کہ اسے کم سے کم ٹیکس سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے سیکشن (8) 148/I.T.O. 2001 میں جو ترمیم 2018کے فنانس بل میں تجویز کی گی ہیں اب کمرشل امپورٹرز کو Statement فائل کرنے کے بجائے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہے جو 115سیکشن اور 177سیکشن 2001 I.T.O کے تحت آڈٹ کے زمر ے میں بھی آتی تھی مجو زہ تجویز سے امپورٹر حضرات میں بے چینی پھیل گئی ہے اور وہ کافی حد تک پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس مجوزہ تجویز سے ٹیکس وصول کرنے والے آفیسرز ٹیکس ادا کرنے والوں کو مزید پریشان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :