سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ کے تحت کمپنیوں کیلئے کم از کم ادا شدہ سرمائے یا پیڈ اپ کیپیٹل کی کم از کم حد 225.00 ملین روپے تجویز کی گئی ہے، سٹیٹ بنک
پیر 14 مئی 2018 23:48
(جاری ہے)
پیر کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نی2017 ء کی پٹیشن سی پی نمبر D-250 میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ 2015ء کی سیکشن 6 میں بیان کردہ 250.00 ملین روپے کے اداشدہ سرمائے (paid up capital) کو قانونی اختیار سے تجاوز (Ultra vires) قرار دیا ہے اور عدالت عالیہ نے بینک دولت پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکشن 6 کے مطابق فیصلہ کرے اور عدالتی فیصلے سے ہم آہنگ (reasoned order ) جاری کر کے کم از کم ادا شدہ سرمائے کا اعلان کرے۔
عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے 11 مئی 2018ء کو مطلوبہ آرڈر جاری کر دیا ہے، جس میں کم از کم ادا شدہ سرمائے کی حد 225.00 ملین روپے تجویز کی گئی ہے، جسے کمپنی کے مکمل طور پر سبسکرائب اور ڈپازٹ کردہ ادا شدہ سرمائے کی حیثیت حاصل ہو گی۔ یہ آرڈر اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.