نواز شریف کا بیان ،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

پیر 14 مئی 2018 20:29

نواز شریف کا بیان ،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ ملک دشمن بیان کیخلاف ایک مذمتی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے جس میںانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا ان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے قرارداد میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنے حلف کے برخلاف بھارت نواز بیان دیکر ملک کے مستقبل کو دائو پر لگا دیاہے مذمتی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں نریندی مودی کی زبان بولتے ہوئے ان کے موقف کی تائید کی ہے اور بیان سے لگتا ہے کہ نواز شریف نے اپنا بیانیہ جاری کر کے پاکستان کو عالمی دبائو میں لانے کی کوشش کی ہے۔