عوام کی جان ومال اور ایمان کی سلامتی کا تحفظ اور نسل نو کی حفاظت حکمرانوں کی زمہ داری ہے‘ تمام لوگ اپنی اپنی زمہ داری کو پورا کریں‘ عبدالرشید ترابی

پیر 14 مئی 2018 19:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریاست میں بسنے والے عوام کی جان ومال اور ایمان کی سلامتی کا تحفظ اور نسل نو کی حفاظت حکمرانوں کی زمہ داری ہے موجودہ حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی تمام ادویات فری کر کے غریب لوگوں پر احسان کے ساتھ عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ہم اس ریاست کو رول ماڈل بنانے سکتے ہیں اگر تمام لوگ اپنی اپنی زمہ داری کو پورا کریں آزاد کشمیر کا لٹریسی ریٹ پاکستان کے چاروں صوبوں سے آگے ہیں جو ایک خوش آئند ہے ہم اس کو بہتر کر کے پورے ایشیا ء میں بہتر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نرم رویعے کے ساتھ مریض کی بہترین علاج محالجہ کر سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر جو اس وقت پولیوفری ہے اس کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جانے چائیں اس کے ساتھ حکومت کو چائیے کہ وہ پیرا میڈیکلز سٹاف کی تنخوائوں میں اضافہ کرے ڈاکٹر کو پولیو فری اور وبائی امراض سے بچائو کے لیے بھی اقدامات کرنے چائیں ہم حکومت کا حصہ ہیں اور ہیلتج کے حوالے سے تمام ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کروں گا ان کے مسائل حل ہونے چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹا ویکسین کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی مہمان خصوصی پی پی ایم ،ای پی آئی کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر بشریٰ نے کی جبکہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر سردار وحید،DHOڈاکٹر قدوس،DDHO ڈاکٹر محسن گردیزی،سردار عاطف نعے،ڈاکٹر وسیم،راجہ نثار شائق،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ ،ڈاکٹر قدوس نے اپنے خطاب میں کہا کہضلع باغ کی کل آبادی415660نفوس پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد66506ہے۔ ان بچوں کوپولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کے لیی233 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہرگھر گھرجا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی۔ ضلع ہذا میں نیشنل ایمر جنسی ایکشن پلان 2018کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی قائم کی گئی ۔جس میں ضلع کے ڈ ی سی صاحب بحیثیت چیئر مین ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی پولیو مہہم کی نگرانی اور سپورٹ کریں گے۔

ضلع ہذا میں 57فکسڈ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں فیلڈ سے آنے والے بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائے گی گاڑیوں کے ہم اڈوں اور بڑے راستوںمیں 9 ٹرانزٹ پوائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیںجہاں سفری بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا بندوبست ہوگا۔تجویز ہے کہ ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ بچوں کو ویکسی نیشن کرنے میں آسانی ہو ضلع ہذا میں 56سپروائزر اپنی اپنی یونین کونسل میںمہم کی نگرانی کریں گے ضلع لیول پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحب باغ پولیو مہم کی نگرانی کریں گی21ذونل سپروائزر اپنے اپنے زون میںٹیموں کی نگرانی کریں گئے ہر یونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور محکمہ صحت کے اہلکاران کے علاوہ یونین کونسل میں امام صاحب مسجد، پٹواری اور اساتذہ صاحبان کا تعاون بھی شامل کیا گیاہے آزاد کشمیر عرصہ17سال سے پولیو فری ہے۔

تاہم ضلع باغ میںپاکستان سے آکر آباد ہونے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ضلع ہذا میں رپورٹنگ اور شکایات دور کرنے کے لئے پولیو کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے ۔جس میں اس نمبر پر 05823920089 شکایات /رپورٹس درج کرائی جاسکتی ہیںقومی پولیو مہم کا افتتاح مولانا خلیل الرحمان صاحب نے کیا۔ اس دوران ڈاکٹر عبدالقدوس چوہدری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ، جاوید اکبر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن، بشیر احمد راجہ (ریٹائرڈ DSV)، ڈاکٹرسید محسن علی شاہDDHO، ڈاکٹر ماجد الطاف COای پی آئی اور محکمہ صحت کے دیگر عملہ نے شرکت کی۔