جب کچھ نہ بناتو غداری کی پرچی نکالی گئی ہے،مریم نواز

نوازشریف پاکستان کابیٹا ہے،نوازشریف کو کسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ نوازشریف کی حب الوطنی کا یقین دلاتے ہو؟کون ہے محب وطن ،وہ جس نے بیٹے ،بیٹیاں ڈالروں کے عوض دیے، ججز کوگھروں میں بند کیا، ایمرجنسی نافذ کردی،بونیرمیں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 17:33

جب کچھ نہ بناتو غداری کی پرچی نکالی گئی ہے،مریم نواز
بونیر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ جب کچھ نہ بناتو غداری کی پرچی نکالی گئی ہے، نوازشریف پاکستان کابیٹا ہے،نوازشریف کو کسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ نوازشریف کی حب الوطنی کا یقین دلاتے ہو؟کون ہے محب وطن ،وہ جس نے بیٹے ،بیٹیاں ڈالروں کے عوض دیے، ججز کوگھروں میں بند کیا، ایمرجنسی نافذ کردی۔

انہوں نے آج بونیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا بونیر نہیں جتنا بڑا نوازشریف کاجلسہ ہوگیا ہے۔پچھلے 30سالوں سے نوازشریف اور عوام رشتہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔نوازشریف کی عوام کیلئے محبت بڑھتی جارہی ہے کم نہیں ہوگی۔کم کرنے کی بہت کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کودیکھ کرمجھے امید ہوگئی ہے کہ ووٹ کی عزت کا جھنڈا تھام کرچلے ہیں یہ ووٹ کو عزت دلا کررہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ جو دودن سے غداری کے فتوے لگائے جارہے ہیں۔ کیا یہ مقدمے منظور ہیں۔ اب غداری کی پرچی نکالی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب عوامی نمائندوں کوغدار اور کرپٹ کہا جاتا ہے توہین کی جاتی ہے۔توبتاؤ کہ کرپٹ اور غدار نمائندے آ پ کے ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ تین بار عوام نے وزیراعظم منتخب کیا۔ جس وزیراعظم نے پوری دنیا سے ٹکر لیکر ، اربوں ڈالروں کی امداد کوٹھکرا کروطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

توغدار ایسے ہوتے ہیں؟ کارگل کا واقعہ یاد ہے جس میں پرویز مشرف نے وزیراعظم سے پوچھے بغیر فوج بھیجی۔پھر سارا الزام اپنے سرلینے اور اپنی افواج کے سامنے ڈھال بن کرکھڑا ہونے والا غدار ہوسکتا ہے؟ برہان وانی شہید، بلوچستان ، کشمیر کا مقدمہ ثبوتوں کے ساتھ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟کیا عوام اور ملک کیلئے اپنے اصولوں پرڈٹ جانے والا غدار ہوسکتا ہے؟ملک میں دہشتگردی تھی۔

پہلے وزیراعظم نوازشریف نے لیڈ کیا۔ جنہوں نے دہشتگردی کوختم کیا۔ردالفساد کولیڈ کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ بلوچستان کی محرومیوں کوختم کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف پنجاب ، بلوچستان،کے پی ،بونیراور سندھ کا بیٹا ہے۔نوازشریف کو کسی کی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ نوازشریف کی حب الوطنی کا یقین دلاتے ہو؟۔کون ہے وہ محب وطن جس نے بیٹے ،بیٹیاں ڈالروں کے عوض دیا، ججز کوگھروں میں بند کیا، ایمرجنسی نافذ کردی۔