Live Updates

جنوبی پنجاب الگ صوبے پر اہم پیش رفت ہو گئی

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کمیٹی تشکیل دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مئی 2018 17:24

جنوبی پنجاب الگ صوبے پر اہم پیش رفت ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مئی 2018ء) : جنوبی پنجاب الگ صوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے آئین پاکستان کے مطابق تمام امور انجام دے گی۔ سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اس کمیٹی کے کنوینئیر مقرر کر دئے گئے ہیں، کمیٹی کے دیگر ممبران میں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی،جہانگیر خان ترین۔

مخدوم خسرو بختیار ، طاہر بشیر چیمہ اور اسحاق خاکوانی شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور پی ٹی آئی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے معاہدہ طے پایا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھ فاٹا کے انضمام کا کام بھی تیز کریں گے، معاہدے پرعمران خان اور خسروبختیار نے دستخط بھی کردیے ہیں۔

معاہدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کے درمیان رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔خسروبختیار نے کہاکہ میربلخ شیرکی قیادت میں جواراکین اکٹھے ہوئے ہیں ان کے سامنے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتنقیدی وار بھی ہوئی ہیں۔ہم نے اور عمران خان نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماء خسروبختیار نے کہا کہ عمران خان ہمارے کارکنان کوپارٹی پرچم گلے میں ڈال کرشامل کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی خالق جماعت نے جنوبی پنجاب کواپنے منشور کا حصہ بنایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) سے الگ ہوکر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات