سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی

پیر 14 مئی 2018 18:02

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی قتل کے وقت موجود نہیں تھے۔

۔۔میڈیکل رپورٹ کیمطابق مقتول شاہ زیب کو گولیاں عقب سے لگی ہیں،، جبکہ گواہوں کے مطابق مقتول اور ملزمان کی گاڑیاں آمنے سامنے تھیں۔۔ملزم کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ کے ملازمین سے شاہ زیب کا تنازعہ تھا لیکن فریقین کے مابین صلح ہوگئی تھی۔۔عدالت نے مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ کو آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21مئی تک ملتوی کردی۔