Live Updates

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پررائے حسن نواز سے جواب طلب کر لیا ، کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی

پیر 14 مئی 2018 17:42

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پررائے حسن نواز سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میںرائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی ، درخواستگزار کے وکیل بابر سہیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہے لیکن اس کے باوجو د رائے حسن نواز اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں ، ممبر الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس وقت وہ کام کر رہے ہیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں وہ پارٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر رہے ، درخواستگزار کے وکیل بابر سہیل نے کہ رائے حسن نواز الیکشن کمیشن کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات