یکطرفہ جنگ بندی کی تجویز ناقابل قبول ہے، بھارتی حکام

وادی میں عسکریت کے مکمل خاتمے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے نرملا سیتارمن

پیر 14 مئی 2018 16:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کے تئیں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمشیر میں ملی ٹنسی عسکریت پسندی کا خاتمہ کئے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے وزیر دفاع نرملاسیتارمن نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر مٰںفوج کی جانب سے ملی ٹنسی کا خاتمہ کرنے کے لئے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں انتہاپسندی اور ملی ٹنسی کا خاتمہ کرنے کے لئے کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی انہون نے کہا کہ جمون کشمیر میں بحالی امن کی کوششوں کے حوالے سے فوج اہم کردار ادا کررہہی ہے اور یاست میں حقیقی امن تب قائم ہوگا جب وہاں عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور عسکریت پسندی پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور کمشیر میں عسکریت پسند مخالف آپریشن جاری رہے گا