سندھ کے وزیراطلاعات کی سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازع بیان کی مذمت

نواز شریف نے پاکستان کے لئے وہی کردیا جو افغانستان، بانی ایم کیوایم اور براہمداغ بگٹی کررہے ہیں، سید ناصر شاہ

پیر 14 مئی 2018 13:32

سندھ کے وزیراطلاعات کی سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازع بیان کی مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و محنت ناصر حسین شاہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کے لئے وہی کردیا جو افغانستان، بانی ایم کیوایم اور براہمداغ بگٹی کررہے ہیں ملکی آئین کے مطابق نوازشریف کو ملکی سلامتی کے خلاف بیان دینے پر سزا دی جائے ۔

وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پہلے ملک ہوگا تو سب کچھ ہوگا میاں صاحب اب ملک کی جان چھوڑدیں عالمی سطح پر ہمارا جو حال ہے وہ انکی ہی نااہلی ہے پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش خوفناک ہے قانون کے مطابق جو نوازشریف کے خلاف کیا جاسکتا ہے وہ کیا جائے ایسے ناعاقبت اندیش لوگوں سے اللہ ملک کو بچائے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا بیان ملک کے خلاف سازش ہے ہمارا بین الاقوامی سطح پر جو حال ہے وہ انہی کی وجہ سے ہے یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوجائے ثابت ہوگیا یہ لوگ ہمارے دشمن ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کو خصوصی طور پر بلانے کی کیا ضرورت تھی۔