فاروق ستار کا انتخابات اور اختیارات کے حوالے سے اہم فیصلہ

پیر 14 مئی 2018 13:09

فاروق ستار کا انتخابات اور اختیارات کے حوالے سے اہم فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے انہیں خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے ،ْوہ اقتدار بہادر آباد کے ساتھیوں کے حوالے کرتے ہیں۔جنرل ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن میں کوئی مسئلہ ہوگیا تو سارا ملبہ میرے اوپر گرے گا، ایسا کس نام کا سربراہ جس کو کسی چیز کا اختیار نہ ہو، میں ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن بن کر کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عزت نفس کی قربانی دی کامران ٹیسوری کی قربانی دی، اختلاف کی وجہ کامران ٹیسوری نہیں بلکہ میری سربراہی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر یکجہتی و اتحاد کے لیے بغیر لالچ بہادرآباد گیا، مسئلہ عمل داری، عزت و احترام اور فیصلوں کے اختیارات کا تھا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ثالثوں نے دونوں رابطہ کمیٹیاں تحلیل کرنیکی سفارش کی تھی اور نئے انٹرا پارٹی الیکشن کا فارمولا دیا تھا اور مشورہ دیا تھا کہ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی مل کر الیکشن تک پارٹی چلائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد کے دوست الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو لڑلیں، میں کارکن کی حیثیت سیکام کروں گا۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوگ پانچ سال میں ایک بار کراچی آتے ہیں اور جلسہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم کراچی والے بھی بڑے سیانے ہیں، جلسوں میں جاکر ٹاٹا بائے بائے کرکے آجاتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی سازش کی۔