نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس(ر) جاوید اقبال

اتوار 13 مئی 2018 23:30

نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ اور اس ناسور سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے مؤثر اور جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، پیشہ واریت اور قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے محنت جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 296 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جبکہ بدعنوان عناصر کو سزا کی شرح 77فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلا تفریق احتساب سے متعلق اپنے کہے پر عمل کر رہا ہے جو کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،پا کستان بے پناہ وسائل اور تما م موسموں سے مالا مال ہے،معاشرے کے مختلف طبقوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دے کر وسائل کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

پوری قوم نے نیبکے عملی اقدامات کو سراہا ہے،پوری قوم بدعنوانی کے خاتمہ کیلئینیب کے ساتھ ہے، نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز اقدامات بار آور ہو رہے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے ،نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیا ز کارروائی کر رہا ہے،۔نیب بدعنوانی کے خاتمہ کے مشن کو پورا کرنے کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے ،پوری قوم بدعنوانی کے خاتمہ کیلئینیب کی ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر بلا امتیاز عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے۔