نوازشریف کےبیان کی بھارتی میڈیا نےغلط تشریح کی،مسلم لیگ(ن)
بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا نےبھی بھارتی غلط تشریح کی ارادی یا غیرارادی توثیق کی،قومی سلامتی پرنوازشریف نےتمام دباؤمسترد کرکےمشکل فیصلےکیے،جن کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ ترجمان ن لیگ کی وضاحت
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 21:12
(جاری ہے)
شہباز شریف پارٹی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچا رہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف کے کرداراورمستقبل کی ذمے داریوں پرکوئی ابہام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پرنوازشریف نےتمام دباؤ مسترد کرکے مشکل فیصلے کیے۔ مئی 1998 میں انہی مشکل فیصلوں کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ نوازشریف کے بیان کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج سندھڑی میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کے بیان کی تردید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کوتوڑ مروڑ کرپیش کیا گیا ہے۔ عوام بتائیں کہ نوازشریف اس طرح کا کوئی بیان دے سکتا ہے؟مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.