پاکستان سکوائش سرکٹ ون ٹورنامنٹ، فرحان محبوب نے مینز اور فائزہ ظفر نے ویمنز سنگلز ٹائٹلز جیت لئے

اتوار 13 مئی 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان سکوائش سرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹ میں فرحان محبوب نے مینز اور فائزہ ظفر نے ویمنز سنگلز ٹائٹلز جیت لئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مصحف سکوائش کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں فرحان محبوب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرار احمد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں فائزہ ظفر نے اپنی چھوٹی بہن مدینہ ظفر کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، فائزہ نے ابتدائی دونوں سیٹس 11-7 اور 15-13 سے جیت کر مدینہ پر دبائو بڑھا دیا۔

مدینہ نے تیسرا سیٹ 11-9 سے جیت کر کم بیک کرنے کی کوشش کی لیکن فائزہ نے چوتھا سیٹس 11-6 سے جیت کر میچ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتا۔ سکوائش لیجنڈ قمر زمان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :