احسن اقبال جو سروسز ہسپتال لاہور میں تیز ی سے روبصحت ہونے لگے ، زخم بھرنا شروع ، کمرے میں چہل قدمی بھی کی

کمرے کی کھڑکی کے قریب آکر باہر کھڑے لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا میڈیکل بورڈ آ ج تفصیلی معائنہ کریگا ،عیادت کیلئے آنیوالوں کا سلسلہ جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

احسن اقبال جو سروسز ہسپتال لاہور میں تیز ی سے روبصحت ہونے لگے ، زخم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جو سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں تیز ی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور ان کے زخم بھی بھرنا شروع ہوگئے ہیں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے گزشتہ رو ز اپنے کمرے میں چہل قدمی بھی کی اور انہوں نے کمرے کی کھڑکی کے قریب آکر باہر کھڑے لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا جس کے بعد وہ واپس اپنے بستر میں لیٹنے کیلئے چلے گئے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن کے علاج و معالجے کیلئے بنائے جانے والا میڈیکل بورڈ آ ج بروز پیر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا تفصیلی معائنہ کریگا اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے جس کے بعد میڈیکل بورڈ ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا حتمی فیصلہ کریگا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے گزشتہ روز بھی سروسز ہسپتال میں مختلف سیاسی رہنمائوں سمیت ان کے عزیز واقارب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ کی عیادت کی گورنر پنجاب کی ہسپتال آمد کے موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ بھی دیا اس موقع پر گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سینیٹر آصف کرمانی نے بھی سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سینیٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ناگہانی آفت سے محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کا نکتہ نظر اور بات برداشت کرنے کی توفیق دے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کیں ہیں اور آج ہمارے ہسپتالوں میںبہترین ڈاکٹرز موجود ہیں جو مریضوں کی خدمت کیلئے ہمہ قت موجود رہتے ہیںجبکہ گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے بھی گزشتہ سہ پہر چار بجے سروسز ہسپتال پہنچ کر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے وفاقی وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا دریں اثناء چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔