نوازشریف کا بیان، الیکشن کمیشن میں پی ایم ایل سے این کا لفظ ختم کرنے کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ

نئی پارٹی پی ایم ایل’’م‘‘ یا ’’ش‘‘ سے رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہے مسلم لیگ نے بھی متوقع ردعمل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت شروع کردی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

نوازشریف کا بیان، الیکشن کمیشن میں پی ایم ایل سے این کا لفظ ختم کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) نوازشریف کے ملک دشمن بیان پر الیکشن کمیشن پاکستان میں پی ایم ایل سے’’ این ‘‘کا لفظ ختم کرنے کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،مسلم لیگ نے بھی متوقع ردعمل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے،نئی پارٹی پی ایم ایل’’م‘‘ یا ’’ش‘‘ سے رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے حالیہ بیان پر مسلم لیگ کی صفوں میں بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں،پارٹی ورکروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے جس میں کہا جائیگا مسلم لیگ سے نواز کا نام ختم کرکے اسکی جگہ کسی اور نام کو لکھا جائے،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ کے قائدین کو بھی تو برملا معلومات ہیں کہ ایسے بیانات کے بعد پارٹی ساکھ پر نقصان کا اندیشہ ہے اور وہاں بھی ایسی سوچ بچار کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ’’م‘‘ یا ’’ش‘‘لگایا جائے۔تاہم معلومات کے مطابق شہبازشریف لابی نے مسلم لیگ’’ش‘‘ کے نام سے رجسٹرڈ کرانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں۔