مجھے بتاؤ! نوازشریف اسطرح کی بات کرسکتے ہیں،شہبازشریف

ایک اخبارنےنوازشریف کےبیان کوکل توڑ مروڑکرپیش کیا،بھارت نےمیلی آنکھ سے دیکھا توفوج،عوام آنکھیں نوچ لیں گے،موقع ملا توسندھ کو پنجاب بنا دوں گا۔سندھڑی میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 18:27

مجھے بتاؤ! نوازشریف اسطرح کی بات کرسکتے ہیں،شہبازشریف
میرپورخاص(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک اخبار نے نوازشریف کے بیان کو کل توڑ مروڑ کرپیش کیا،مجھے بتاؤ! نوازشریف اس طرح کی بات کرسکتے ہیں، بھارت نےپاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا توفوج،عوام آنکھیں نوچ لیں گے،سندھ کےعوام نہیں چاہتےتوکالا باغ دیم نہیں بنےگا،موقع ملا توسندھ کو پنجاب بنا دوں گا۔

انہوں نے آج سندھڑی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبے خوشحال ہوں گے تو پاکستان خوشحال ہوگا۔صوبوں کوحق کے مطابق پانی مل رہا ہے ۔یہ پانی خود چوری کرتے ہیں اور الزام وفاق پرلگا دیتے ہیں۔ سندھ کے عوام نہیں چاہتے توکالا باغ دیم نہیں بنے گا۔ سندھ کی محبت میں ایک نہیں 100 کالا باغ ڈیم بھی قربان کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیربھٹو عظیم لیڈر تھے۔

زرداری صاحب کوسندھ میں حکومت کرتے10سال ہوگئے۔ سندھ میں ہاری تباہ اور زرداری خوشحال ہوگیا۔زرداری نے سندھ کی دولت دبئی منتقل کردی۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ گنے کے کسانوں کو ان کا حق نہیں مل رہا۔ ہم نےپنجاب میں بلاسود قرضے دیئے۔ ہم نے کسانوں کوسستی کھاد دی۔ دل پرہاتھ رکھ کربتاؤ آپ کوکتنے قرضے ملے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ن لیگ کوکامیاب کروایا توسندھ کو پنجاب اور کراچی کولاہور بنا دوں گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کا خادم اعلیٰ لیکن پہلے پاکستان اورسندھ کا چاہنے والا ہوں۔ پنجاب میں درجنوں دانش اسکول بنائےہیں، سندھ میں کتنے دانش اسکول بنے؟ انہوں نے کہا کہ آج جوظلم ہورہا ہے یہ آپ کے نصیب میں نہیں تھا۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو میں سندھ کی تقدیر بدل دوں گا۔ زرداری کی دیوار کو ایک دھکا اور دو۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں بہنوں کا خون کشمیر میں بہایا جارہا ہے۔

بھارت آج افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے۔ بھارت نے پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا تو فوج، عوام اسکی آنکھیں نوچ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتاؤ! نوازشریف اسطرح کی بات کرسکتے ہیں۔ ایک اخبار نےنوازشریف کےبیان کو کل توڑ مروڑکرپیش کیا۔ اخبار میں کہا گیا کہ نوازشریف نے کہا پاکستان سے عسکریت پسند بھارت حملہ کرنے گئے تھے۔