سوات‘معروف رہنمائوں سمیت 50 خاندان مسلم لیگ (ن) میں شامل

اتوار 13 مئی 2018 13:00

سوات‘معروف رہنمائوں سمیت 50 خاندان مسلم لیگ (ن) میں شامل
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) تحصیل کبل کی یونین کونسل ہزارہ میں درجنوں خاندان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے فرزند اشتیاق خان ،ضلعی کونسلر سید افضل شاہ ،عبدالغفور خان اور دیگر لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بخت سلطان ، خورشید اور فضل غنی کی سر کر دگی میں 50 سیا سی خاندانوں نے پی ٹی آئی اور اے این پی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔