جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے ایک ہفتے بعد سیٹوں کیلئے صوبہ بھول گئے، نواز شریف پر سخت مرحلہ آنے والا ہے،اعتزار احسن

ہفتہ 12 مئی 2018 23:56

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے ایک ہفتے بعد سیٹوں کیلئے صوبہ بھول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے ایک ہفتے بعد سیٹوں کے لئے صوبہ بھول گئے۔ نواز شریف پر سخت مرحلہ آنے والا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف پر5سی7دن میں سخت مرحلہ آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں 342کا بیان دینا ہے اور بیان حلفی دینے کی صورت میں نواز شریف پر جرح ہو گی۔

نواز شریف سخت پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ ہم نے لگایا تھا جنوبی پنجاب محاذ بنانے والے ایک ہفتہ بعد ہی صوبہ بھول گئے اور تحریک انساف میں چلے گئے ۔ جنوبی پنجاب کے عوام انہیں سزا دیں گے اور صوبے کے مطالبہ کی حمایت کرنے والے عوام کا ووٹ ان لوگوں کے خلاف جائے گا۔۔