گورنر پنجاب کا سابق اولمپئین منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 مئی 2018 23:42

گورنر پنجاب کا سابق اولمپئین منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ہاکی کے مشہور کھلاڑی اور سابق اولمپئین منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کی ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ منصور احمد نے ہاکی کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔