ہم نے اقتدار سنبھالے کے بعد تعلیم کو اولین ترجیح دی، بجٹ میں تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

ہم نے اقتدار سنبھالے کے بعد تعلیم کو اولین ترجیح دی، بجٹ میں تعلیم ، ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو شعوری تعلیم دینے اور بچوں کو جنسی زیادتی عام سے نمٹنے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم فراہم کرنے کی خاطر چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کیساتھ ایم او یو سائن کر لیا ہے صوبے میں تعلیم، صحت اور پینے کے صاف کی فراہمی کے حوالے سے بجٹ میں خصوصی تر جیحات شامل کی گئی ہے آج بھی صوبے میںدو ہزار پرائمری اور مڈل سکولوں میں بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہم نے منصوبہ تیار کر لیا ہے بہت جلد صوبے کے تمام علاقوں میں بچوں کو تعلیم کے حوالے سے تمام سہولیات سے آراستہ سکول میسر ہو گی تین ہزار سکولوں میں سے ایک ہزار92 سکولوں میں اس سال کے آخر تک پینے کا صاف پانی اور واش روم کی سہولت فراہم کر دی جائے گی جس طرح عدالت عظمیٰ نے سابقہ حکمرانوں سے پانچ سال میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے اقداما ت کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے لئے بہتر کام کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے زندگی ٹرسٹ اور آہن کے سربراہ شہزادہ رائے کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے موقع پر ہنہ ریسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان ، سیکرٹری ایجو کیشن نور الحق بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار سنبھالے کے بعد تعلیم کو اولین ترجیح دی اسی لئے بجٹ میں تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے بلند وبانگ دعوئے تھے لیکن آج بھی تقریبا2000 سکول بغیر چھت کے ہے جہاں پر بچے پرائمری اورمڈل کے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی طرح تین ہزار سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واش روم کی سہولت دستیاب نہیں جس پر کام کر رہے ہیں اور1092 سکولوں میں دسمبر تک یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ سابقہ حکومتوں نے پانچ سال تعلیم کے شعبے کے بہتری کے لئے کیا کام ہے زندگی ٹرسٹ اور بلوچستان حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن پر کام کرنے کے لئے ایم او یو سائن کیا ہے جس کا مقصد اپنے بچوں کو شعوری تعلیم دینے بچوں سے جنسی زیادتی عام سے نمٹنے کے لئے تعلیم کی فراہمی ضروری ہے اور اس مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے کیونکہ زندگی ٹرسٹ2006 سے سندھ میں سکولوں کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ جلد بازی میں پیش نہیں کر نا چا ہتے کیونکہ یہ پانچ سال کے لئے اور ہم کوئی ایسی خامی بجٹ میں نہیں چھوڑنا چا ہتے کہ آنیوالی حکومت عدالتوں کے چکر کاٹے جس طرح پانچ سال تک ہم عدالتوں کے چکر کا ٹ رہے ہیں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بڑھ چڑھ کر باتیں کر تے ہیں لیکن ان کے غلط اقدامات کی وجہ سے ہم عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ365 دنوں میں سی100 دن ہم عدالت میں کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں اسکیمیں نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا ہے وہ کمپیوٹر میں وائرس آنیوالے کی وجہ سے رونما ہو ا تھا اس لئے بجٹ میں دو دن کی تاخیرکی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم بجٹ میں ایسی چیزیں شامل کر کے عوام اور بچوں کے تحفظ کے لئے کام کرنا چا ہتے ہیں تاکہ انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات دے سکے ہم ہیلتھ کیئر پروگرام پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ جن لو گوں کو کینسر، ہیپاٹائٹس اور گردوں کی امراض میں ان کا علاج سرکاری طو رپر ہوں ہم صوبے میں کارڈیک ہسپتال بنا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نوجوان آرہے تھے کہ ان کے پاس امتحانا ت کی فیس کے پیسے نہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے نوجوانوں کی فیس حکومت ادا کرے اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ہم2006 سے صوبہ سندھ میں سکولوں کی بہتری اور بچوں میں شعور وآگاہی کے لئے کام کر رہے ہیں کیونکہ بچے باہر جاتے اور گھروں کے اندر جنسی زیادتی کا شکار ہو تے تھے اس میں ان کے اپنے عزیز واقارب اور باہر کے لوگ بھی ملوث ہو تے تھے میری روز اول سے ہی بلوچستان کے لئے کام کرنے کی خواہش تھی اور آج میری لئے زندگی کا بہترین دن ہے کہ مجھے بلوچستان میں زندگی ٹرسٹ کے تحت کام کرنے کا موقع ملا کیونکہ میری کوشش ہے کہ میں بلوچستان کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرو اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کام کو شروع کرنے سے قبل ہمیں مشکلات کا سامنا تھا ہم نے اس میں علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر کے لو گوں کو شامل کیا اور اب لو گوں کا ہم پر اعتماد ہے اس لئے ہم بہتر طور پر ان منصوبوں پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی سلیبس میں اس میں مذموم کو شامل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم اپنے بچوں کو گھر میں او ر سکولوں میں بہتر طور پر شعور اجاگر کرنے کے لئے تعلیم دے سکتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو کس طرح ان غلط کاموں سے محفوظ رکھ سکتے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی گھوسٹ ٹیچر نہیں کیونکہ ہم نے مانیٹرنگ سسٹم شروع کر رکھا جس کا تمام ریکارڈ ویب سائٹس پر موجود ہے ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کی تنخواہ سے چھ کروڑ روپے کٹوتی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ تین لاکھ بیس ہزار بچے سکولوں سے باہر ہے جنہیں ایک پروگرام کے تحت پرائمری سکول کی تعلیم فراہم کرنی ہے جس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سول سنڈیمن ہسپتال کی بہتری کے لئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں تاکہ اس میں ایک جدید طرز کا ہسپتال بنایا جائے جہاں پر لوگوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات دستیاب ہوں۔