کاشتکاروں کوبنیادی سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وفاقی وزیرزراعت

ہفتہ 12 مئی 2018 23:25

ملتان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر زراعت سکندر حیات خان بوسن نے کہاہے کہ کاشتکاروں کوبنیادی سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،چھوٹے کسانوں کے مسائل حل کرنا ہی اصل عبادت ہے، میں نے پانچ سال کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز زرعی ترقیاتی بینک اڈابوسن کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں کے کسانوں کی خواہش تھی کہ زرعی بینک کی برانچ اڈا بوسن پر ہونی چاہئے، کسانوں کی خواہش کو پوراکرتے ہوئے اس برانچ کا آغاز کردیاگیاہے ،اب کسانوں کو شہرجانے کی ضرورت نہیں، ان کے مطالبے پر فوری عمل کردیاگیاہے ۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی حاجی شوکت حیات خان بوسن ،زاہداقبال زونل چیف( زیڈ ٹی بی ایل )زونل منیجرخلیل احمدسمیت دیگر تقریب میں شریک تھے۔