Live Updates

نیب الزامات سےتوبہتر ہے پھانسی دے دی جائے،عابد شیرعلی

چیئرمین نیب نےغلط کام کیا،معافی مانگنی چاہیے،اخباری تراشوں کوبنیاد بنا کرسابق وزیراعظم اورپارلیمنٹ کی توہین کی گئی،عمران خان قبل ازوقت انتخابات کروانے کیلئےواویلہ کرتےتھے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 مئی 2018 17:17

نیب الزامات سےتوبہتر ہے پھانسی دے دی جائے،عابد شیرعلی
فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیب کے ایسے الزامات سے توبہترہے ہمیں پھانسی دے دی جائے،چیئرمین نیب نے غلط کام کیا،معافی مانگنی چاہیے،اخباری تراشوں کوبنیاد بنا کرسابق وزیراعظم اورپارلیمنٹ کی توہین کی گئی، عمران خان قبل ازوقت انتخابات کروانے کیلئے واویلہ کرتے تھے۔

انہوں نے آج فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کے مسائل حل کرناہماری ذمہ داری ہے۔ ہم نے صنعتوں کو خوشحال بنایا ہے۔ حکومت کا مشن کارخانوں کوسستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے اب سستی بجلی بنائی جائے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بجلی سستی ہے۔ بھارت بھی اپنے صنعتکاروں کوبجلی پرسبسڈی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پاکستان کے شہری ہیں۔

مفتاح اسماعیل ہماری جماعت سے ہیں وہ باہر سے نہیں لائے گئے۔جبکہ اس سے قبل یہاں توامپورٹڈوزیراعظم اور وزراء لائے گئے۔ رحمان ملک جیسے آدمی کوملک ی تقدیر بدلنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے چیئرمین نیب کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پرکیا کچھ نوازشریف پرڈالا جائے گا۔ نیب کی جانب سے نوازشریف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔

نوازشریف پرکیا کیا الزام لگاؤ گے؟ نوازشریف 62 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں لے کرآئے ہیں۔ نوازشریف پرایٹمی دھماکے،بجلی اورامن وامان قائم کرنےکاجرم بھی ڈال دو۔ آپ نے غلط کام کیا آپ کومعافی مانگنی چاہیے۔ اخباری تراشوں کوبنیاد بنا کرسابق وزیراعظم اورپارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔ ایسے الزامات سے توبہترہے ہمیں پھانسی دے دی جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قبل ازوقت انتخابات کروانے کیلئے واویلہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرےساتھ کوئی خلائی مخلوق والی بات نہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات