مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کل کامونکے آئیں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کل کامونکے آئیں ..
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کل مورخہ 13مئی کو کامونکے آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لبیک تحصیل کامونکے علامہ قاری خدا بخش فیضوی اور ناظم اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی قادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ علامہ خادم حسین رضوی ساروکی(وزیرآباد) میں عامر حسین چیمہ شہید کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کرنے کے سلسلہ میں کامونکے آئیں گے جہاں ٹینکی بس سٹاپ جی ٹی روڈ پر انکا شاندار استقبال کیا جائے گا اور بعدازاں انہیں بڑے جلوس کی صورت میں ساروکی لے جایا جائے گا۔