روس کے جدید ہتھیار، روبوٹ ٹینک اور میزائل داغنے والا ڈرون

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) روس کی جانب سے اپنے نئے روبوٹ ٹینک کا انکشاف کیا گیا ہے جس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں یوم فتح کے موقع پر منعقد کی جانے والی عسکری پریڈ میں دیگر جدید ترین ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔روس کے مذکورہ ٹینک کا نام یورن-9 ہے اور اسے توپ ، ٹینک شکن میزائل اور خود کار بندوق سے لیس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روس کے نائب وزیر دفاع یوری بوریسوف نے بتایا کہ مذکورہ ٹینک کو تقریبا 3 کلو میٹر کی دٴْوری سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ یورن-6کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا جو بارودی سرنگیں صاف کرنے والا ایک روبوٹک نظام ہے۔ اس نظام کو شام میں تدمر، حلب وار دیر الزور میں استعمال کیا گیا۔ پریڈ میں ڈرون طیارہ کورسار اور ڈرون ہیلی کاپٹرکیٹران کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ڈرون طیارہ کورسار جاسوسی کرنے کے ساتھ میزائل داغنے اور عسکری امداد منتقل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔