گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا

فائر برگیڈٖ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف،کیسکو اہلکار آگ میں جھلس گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مئی 2018 23:51

گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا
گوادر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11مئی 2018ء ) :گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔فائر برگیڈٖ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں،کیسکو اہلکار آگ میں جھلس گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشن میں آگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد کیبلز میں آگ لگنے سے تین فیڈرز جل گئے ہیں۔فیڈرز جلنے سے گوادر شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور پورا شہر اچانک تاریکی چھا گئی۔اس دوران آتشزدگی میں کیسکو کا ایک اہلکار جھلس گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔جو آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :