عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، انتخابات وقت مقررہ جولائی میں ہوں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
حکومت کی کوشش ہوگی آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ طور پر منعقد ہوں،کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ،آئندہ حکومت کس کی ہوگی، اس کا فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے آئندہ انتخابات میں کریں گے، گہرے پانی کی کنٹینر بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 11 مئی 2018 23:52
(جاری ہے)
آئینی راستے پر چلنے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
سی پیک کے تحت منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر پاکستان کے پہلی گہرے پانی کی کنٹینرز بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر سمندری امور میر حاصل بزنجو، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیپ کنٹینر پورٹ منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح میرے لئے باعث مسرت ہے۔ اس پورٹ کے ذریعے دیگر ممالک سے سمندری روابط بڑھیں گے اور سمندری راستوں سے تجارتی نقل وحمل میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ جدید ترین پورٹ ہے جس کا شمار خطے کی جدید بندرگاہوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتیں برسر اقتدار رہی ہیں۔ ہماری حکومت آنے سے قبل ملک کو مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا۔ ملک میں امن قائم کیا۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اب تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ 17 کلومیٹر طویل شاہراہیں اور موٹروے بن چکی ہیں۔ 18 سو کلومیٹر ہائی وے زیر تعمیر ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا تھا۔ ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے۔ ماضی کے منصوبوں کو بھی مکمل کیا اور اپنے دور میں نئے منصوبے بھی مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محدود وسائل اور چیلنجز میں اپنے پانچ سال دور میں ان شعبوں میںبھی کام کیا جن پر 65 سالوں میں بھی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم معاشی منصوبہ ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور سی پیک کی تکمیل کے بعد ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان بندرگاہوں کے ذریعے بھی پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آئی تھی۔ عوام کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔ آئندہ الیکشن جولائی میں ہوں گے۔ ہمارا عزم سیاست کے ساتھ عوام کی خدمت ہے۔ (ن) لیگ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گی کہ کونسی جماعت برسر اقتدار آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے ہر ادارے کے اختیارات اور دائرہ کا تعین کیا ہے۔ آئین کے راستے پر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ٹیکس نظام میں اصلاحات کررہے ہیں۔ سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی پاکستان آکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ ہم انہیں ہر ممکن مراعات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی جمہوری دور میں ہی ہوتی ہے۔ جمہوری نظام کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے کے پی ٹی کے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ بندرگاہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل ہوا ہے۔ اس پورٹ کی تعمیر کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.