Live Updates

خیبرپختونخواہ سے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نرگس علی پاکستان مسلم لیگ میں شامل

پاکستانیت کا جذبہ رکھنے والوں کیلئےدروازے کھلے ہیں، مسلم لیگ دن بدن مضبوط اور فعال ہو رہی ہے مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:31

خیبرپختونخواہ سے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نرگس علی پاکستان مسلم لیگ ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سے پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی محترمہ نرگس علی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نرگس علی کا تعلق پشاور سے ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کے صدر محبوب اللہ جان اور خواتین ونگ کی صدر محترمہ فرخ خان بھی موجود تھیں۔

چودھری شجاعت حسین نے محترمہ نرگس علی کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نیک نیتی سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی ہے، کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہم پاکستانیت کا جذبہ اور مسلم لیگ کا ذہن رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کیا جائے اس مقصد کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان مسلم لیگ دن بدن فعال اور مضبوط ہو رہی ہے۔ محترمہ نرگس علی نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ کی عوامی خدمات اور خلوص سے متاثر ہو کر اس میں شامل ہو رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات