وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان سے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو کی ملاقات، قومی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 22:12

وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرخان سے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاع انجینئر خرم دستگیرخان سے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز میر حاصل خان بزنجو نے جمعہ کو یہاں وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران قومی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز نے میری ٹائم شعبہ خصوصاً ملک میں جہازرانی اور بندر گاہوں کی ترقی کے بارے میں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر دفاع نے گوادر بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کی ترقی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی مختلف بندرگاہوں کی ترقی میں سرمایہ کاری بڑی اہم ہے۔ انہوں نے میری ٹائم شعبہ میں مختلف منصوبہ جات پرکامیابی سے عملدرآمد کے لیے وزارت میری ٹائم افیئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔