لاہور،جا تی امراء میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع

جمعہ 11 مئی 2018 20:41

لاہور،جا تی امراء میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) قانون نافذ کرنے اداروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ واقع جاتی امراء میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لیسکو سب ڈویژن جاتی امراء رائیونڈ کے افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں واقع امردوں کے باغ میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں امردووں کا پورا باغ جل کر راکھ ہوگیا جبکہ جاتی امراء انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا تھا جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔