شاہراہ قراقرم پر پہلی بین الاقوامی سائیکل ریس کا آغاز ہوگیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:53

شاہراہ قراقرم پر پہلی بین الاقوامی سائیکل ریس کا آغاز ہوگیا
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) شاہراہ قراقرم پر پہلی بین الاقوامی سائیکل ریس کا آغاز گلگت کے سٹی پارک سے ہوگیا اس سائیکل ریس میں دنیا بھر سے 107 سائیکلسٹ شریک ہیں جنہیں 12 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کے مطابق اس پورے ایونٹ کیلئے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سائیکلسٹ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب سائیکلسٹ خنجراب ہائی وے سے گزریں گے تو وہاں ٹریفک معطل کی جائے گی ،ْریس کے تیسرے اور فائنل راؤنڈ میں تمام سائیکلسٹ خنجراب میں پاک چین سرحد پر دوڑ کا اختتام کریں گے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ہارون اور ڈائریکٹر محمد اقبال نے 9 مئی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس دوڑ میں امریکا، افغانستان، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے سائیکلسٹ شامل ہیں۔