کوارڈینیٹر سپیکر قومی اسمبلی پاکستان راجہ فیضان اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 18:18

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) کوارڈینیٹر سپیکر قومی اسمبلی پاکستان راجہ فیضان اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پیس کونسل آزاد کشمیر راجہ شفیق احمد ، خورشید ملک ، صدرایم ایس ایف این یوتھ ونگ یونیورسٹی آف کوٹلی راجہ تاشفین ، جنرل سیکرٹری سردار زین العابدین، سیکرٹری اطلاعات نعمان بٹ اور دیگر خطاب کیا ۔

راجہ فیضان اقبال نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آزاد کشمیر بھر میں راجہ فاروق حیدر خان نے میرٹ قائم کیا اور میرٹ کی بحالی کو اولین بنیادوں پر حل کیا اسی طرح کارکنان کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی اور کارکنان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیںکی جائے گی انہوں نے اپنی ایڈجسٹمنٹ کو راجہ نصیر احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ قیادت کے اس فیصلہ کو صحیح ثابت کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہوں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیادت کے فیصلہ کو صحیح ثابت کروں گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کوٹلی کی ترقی میںطلباء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اس مووقع پر چیئرمین پیس کونسل راجہ شفیق احمد خان نے کہا کہ راجہ فیضان اقبال جیسے کارکنان کی سیاسی ایڈجیسٹمنٹ راجہ فاروق حیدر خان کی میرٹ کی بحالی اور میرٹ کی بالا دستی کی نمایاں مثال ہے اور اس سے کارکنان میں خوشی کی لہر پیدا ہو رہی ہے اور کارکنان سیاسی طور پر متحرک ہو رہے ہیں اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کیے اور راجہ فیضان اقبال کو کوارڈینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبادیں پیش کیں۔