قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں
مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ بھی پیش شام کی عدالتیں بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی اور قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی سروس ٹریبونلز (ترمیمی) بل 2017ء پر رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی
جمعہ 11 مئی 2018 15:03
(جاری ہے)
وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر کی جگہ مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم کی تشکیل اور انضباط کے انتظام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قبائلی علاقہ جات رواج بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات بل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کے چیئرمین جمال الدین کی جگہ وفاق کے زیر انتظام علاقہ جات اور محفوظ یا زیر انتظام علاقہ جات میں انصاف کی فراہمی‘ قیام امن اور اچھی حکمرانی کے ایک نظام کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کے بل قبائلی علاقہ جات رواج بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کی شماریات عامہ تنظیم نو (ترمیمی) بل 2017ء پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے شماریات ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کی جگہ وفاقی وزیر سید ریاض حسین پیرزادہ نے شماریات عامہ تنظیم نو ایکٹ 2011ء میں ترمیم کرنے کے بل شماریات عامہ تنظیم نو (ترمیمی) بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی سروس ٹریبونلز (ترمیمی) بل 2017ء پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ رانا محمد حیات خان کی جگہ نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے سروس ٹریبونل ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل پر رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اجلاس کے دور ان شام کی عدالتیں بل 2017ء پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی چوہدری محمد اشرف کی جگہ کرن حیدر نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ وزیر انچارج برائے کابینہ سیکرٹریٹ شیخ آفتاب احمد نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977ء کی دفعہ 9 کی ذیلی دفعہ 1 کی مقتضیات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.