پشاور میں صبح سویرے دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 مئی 2018 05:35

پشاور میں صبح سویرے دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2018ء) پشاور میں ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹائون کے ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افرا دکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دھماکا چوتھی منزل پر ہوا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔ دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں موجود کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔