ری سائیکل کیے ہوئے رنگین شیشوں سے بنا جاپان کا بے نام ساحل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مئی 2018 23:52

ری سائیکل کیے ہوئے  رنگین شیشوں سے بنا جاپان کا بے نام ساحل

پوری دنیا میں صرف چند شیشے کے ساحل موجود ہیں اور ان کا تعداد میں  کم ہونا ہی ان کی غیر معمولی شہرت کا باعث بن گیا ہے۔ جاپان میں شیشوں سے بنا ہوا ایک ساحل اتنا  گمنام ہے کہ تاحال اس کا کوئی نام تک نہیں رکھا گیا۔
جاپان کا مذکورہ ساحل  ناگا ساکی پریفیکچر   کے اومورا شہر میں ائیر پورٹ کے نزدیک  ایک گمشدہ موتی کی مانند ہے۔ یہ بے نام ساحل دراصل ری سائیکل کیے ہوئے رنگین شیشوں سے بنایا گیا ہے۔

لہٰذا یہ قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ہے۔
سورا نیوز 24 کے مطابق چند سال قبل اس جگہ پر چٹانیں تھیں۔ موسم گرما میں یہ جگہ کائی سے ڈھک جاتی تھی۔ جب کائی ختم ہوتی تو اس کی ناقابل برداشت بد بو لوگوں کو ساحل کے نزدیک نہیں آنے دیتی تھی۔ اس ناگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے  مقامی حکام نے فیصلہ کیا کہ یہاں سے ان چٹانوں کو ہٹا کر اس پورے ساحل پر ری سائیکل شدہ ریزہ ریزہ شیشے پھیلا دیے جائیں تاکہ  کائی  کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

(جاری ہے)


اس مصنوعی سجاوٹ کا دوسرا مقصد اسے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بنانا تھا۔ فی الحال اس بے نام ساحل کے قریب تیراکی پر پابندی عائد ہے۔
یہ جزیرہ مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ابھی سے مشہور ہونا شروع ہوگیا ہے  ۔ لہٰذا توقع کی جا رہی ہے اب یہ جزیرہ زیادہ دیر بے نام نہیں رہے گا بلکہ اس کی خوبصورتی کے پیش نظر کوئی شاندار نام رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :