دبئی میں سحری پہنچانے کیلئے ڈرون سروس متعارف کروادی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 23:09

دبئی میں سحری پہنچانے کیلئے ڈرون سروس متعارف کروادی گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں اب رمضان المبارک کے دوران سحری کے لوازمات کی گھروں پر ترسیل کیلیے روایتی ذرائع کے بجائے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کی ایک نجی کمپنی نے شہریوں کو سحری پہنچانے کیلیے انوکھا انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شہریوں کو ان کے دروازے پر سحری کے لوازمات کی ترسیل کے لیے روایتی طریقے جیسے موٹر سائیکل یا گاڑی کے بجائے ڈرو ن استعمال کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

8 بیٹریوں والے یہ ڈرون دس کلوگرام تک وزنی سحری پیکیج لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دبئی میں زیادہ تر افراد غیر مقامی ہیں جو روزگار کی غرض سے یہاں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثریت بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ہے جن کیلیے علی الصبح سحری کی تیاری دشوار کام ہوتا ہے جب کہ وقت کی قلت کے باعث سحری کیلیے باہر جانا بھی ممکن نہیں رہتا اس لیے اکثر لوگ تیار سحری آرڈر کرتے ہیں تاہم اس کی بروقت ترسیل میں بھی ایک مشکل مرحلہ تھی جسے ڈرون کے ذریعے حل کرلیا گیا ہے۔۔