کھیلوں کے شعبہ میں پاکستان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کارپوریٹ سپانسرز کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے چاہئیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دولت مشترکہ گیمز 2018ء میں کامیاب کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
جمعرات 10 مئی 2018 23:06
(جاری ہے)
وزیراعظم نے حکومت کی محدود معاونت کے باوجود ملک کیلئے اعلیٰ اعزازات لانے پر کھلاڑیوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں جو کامیابیاں حاصل کی گئیں وہ کھلاڑیوں کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینا بڑے اعزاز کی بات ہے جیسا کہ ان کھیلوں میں 53 ملکوں کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کے میڈلز جیتنے پر خوشی ہوئی، بہت عرصہ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مسابقانہ کھیلوں میں شرکت بھی بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے تمغے جیتے انہوں نے کم و بیش 53 ممالک سے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کے بعد یہ اعزازات جیتے جو ان کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی میں بہت مدد کی حالانکہ 18 ویں ترمیم کے بعد کھیل صوبائی معاملہ بن چکا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مزید وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ پاکستان کی فٹ بال کی صنعت عالمی کپ کیلئے فٹ بال مہیا کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے فٹ بال کی صنعت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کے شعبہ کی بہتری کیلئے وسائل فراہم کرے، ماضی میں پی آئی اے ہاکی کے کھیل کو سپانسر کیا کرتی تھی جس میں پاکستان نے بہت عرصہ حکمرانی کی۔ وزیراعظم نے وزارت پر بھی زور دیا کہ وہ ایسے کھیل تلاش کرے جس میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ریسلر انعام بٹ کو 50 لاکھ روپے مالیت کا چیک پیش کیا جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے طیب رضا کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ وزیراعظم نے ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیئے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں اور وزارت کے سخت فیصلوں کی بدولت ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 10 تمغے جیتنے کے علاوہ ماضی قریب میں کئی دیگر مقابلوں میں بھی اعزازات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے یومیہ الائونس دوگنا کر دیا گیا ہے، اسلام آباد 2 آسٹرو ٹرف بچھائی گئی ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت دی جا سکے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعظم کو سپورٹس بورڈ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.