صومالیہ، بم حملے میں18افراد ہلاک، متعدد زخمی…دھماکے کے مقام سے قریب ہی امریکی فوجی اڈہ موجود

جمعرات 10 مئی 2018 19:29

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) صومالیہ میں بم حملے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،دھماکے کے مقام سے قریب ہی امریکی فوجیوں کا ایک اڈہ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایک مارکیٹ میں ہونے والا یہ دھماکا آیا خودکش حملہ تھا۔ یہ دھماکا دارالحکومت موغا دیشو سے ستر کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر میں ہوا ہے۔ دھماکے کے مقام سے قریب ہی امریکی فوجیوں کا ایک اڈہ بھی موجود ہے۔ اس علاقے میں الشباب کے عسکریت پسند سرگرم ہیں۔