امریکہ روابط کو بہتر بنانے میں سنجیدہ نہیں ،ْخرم دستگیر

پاکستان کی قربانیوں کو اعتراف کیا جانا چاہیے ،ْ بھارت بلوچستان میں بھی مداخلت کا مرتکب ہے ،ْسعوی عرب، چین، ترکی اور اب روس کیساتھ فوجی اور دفاعی تعاون جاری ہے ،ْمسلح افواج کو 2030 منصوبے کے تحت جدید ترین آلات سے لیس کیا جائے گا ،ْسکیورٹی معاملات پرغور کیلئے 18 ماہ کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلایاگیا ،ْنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ،ْوزیر دفاع کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وزیردفاع خرم دستگیرنے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے میں سنجیدہ نہیں بلکہ امریکہ کی پالیسی بھارتی خطوط پر نظر آتی ہے ،ْپاکستان کی قربانیوں کو اعتراف کیا جانا چاہیے ،ْ بھارت بلوچستان میں بھی مداخلت کا مرتکب ہے ،ْسعوی عرب، چین، ترکی اور اب روس کیساتھ فوجی اور دفاعی تعاون جاری ہے ،ْمسلح افواج کو 2030 منصوبے کے تحت جدید ترین آلات سے لیس کیا جائے گا ،ْسکیورٹی معاملات پرغور کیلئے 18 ماہ کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلایاگیا ،ْنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خرم دستگیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے،امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نئے موڑ آئے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ کے بھارت کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور اس نے حال ہی میں کھل کر بھارت کیلئے بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بھی مداخلت کا مرتکب ہے جبکہ بھارت نے اس سال ایل او سی پر 650 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں۔

پاکستان میں استحکام آیا ہے اوربہتری آرہی ہے اور ہما را دفاع مضبوط ہے ،دوست ممالک کیساتھ مشترکہ دفاعی تعاون اور پیداوار میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان شنگھائی تعاون کانفرنس کا مکمل رکن بھی بن چکا ہے اور اس سال روس میں شنگھائی تعاون ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ہوں گی،پاکستانی فوجی دستے بھی ان مشقوں میں حصہ لیں گے،اس سے قبل بھی دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں،سعوی عرب، چین، ترکی اور اب روس کیساتھ فوجی اور دفاعی تعاون جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ کراچی شپ یارڈ پر بھی پوری توجہ دی جارہی ہے،مقامی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،مسلح افواج کو 2030 منصوبے کے تحت جدید ترین آلات سے لیس کیا جائے گا، جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول کیلئے پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔شمالی وزیرستان کے حوالے سے خرم دستگیر نے کہاکہ شہریوں نے بھی امن کیلئے بہت قربانیاں دیں، نقصانات اٹھائے وزیرستان بھی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

وزیراعظم کیساتھ شمالی وزیرستان جاکر میرانشاہ میں نئی تعمیرکردہ مارکیٹ دیکھی،میران شاہ میں جہاں کبھی ہتھیار بکتے تھے اب تجارت کا سامان آیاہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی ہمت اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ،ہمارے جوان اور افسران دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں اورجانیں دے رہے ہیں، شہدا کے گھر جاکر ان سے ملاقاتیں کیں تاکہ ان کا دکھ بانٹا جاسکے، سکیورٹی معاملات پرغور کیلئے 18 ماہ کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بلایاگیا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔