احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد کا انڈر ورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 مئی 2018 17:18

احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد کا انڈر ورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کے انڈر ورڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم دو ماہ دوبئی میں بھی قیام کر چکا ہے۔اور ملزم عابد حسین اسلحہ اور منشیات میں اسمگل میں ملوث رہا۔پولیس نے حملہ آور کو گولیوں فراہم کرنے والے صدیق نامی دوست،خواتین اور مردوں سمیت 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم سوشل میڈیا پر چودھری عابد گجر کے نام سے بھئ سر گرام تھا۔اور ملزم نے واردات سے قبل موبائل فون میں موجود تمام مبرز پر کال کر کے پیشگی اطلاع بھی دی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع نے بتایا ہے کہ ملزم ذہنی معذور اور شہرت حاصل کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتا تھا۔عابد گجر کا پنجاب پولیس کے جوانوں میں بھی کافی اثرو رسوخ تھا۔پولیس نے تشتہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔جس سے ڈیرے پر موجود جانور بھی بھوک سے مر رہے ہیں۔ملزم کا بینک میں اکاؤنٹ ہے۔جس کی تفصیلات بینک اکاؤنٹ سے مانگ لی گئی ہیں۔یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر اتوار کو قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ان کی جان تو بچ گئی لیکن وہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے گولی چلانے والے ملزم عابد کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اس کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔ احسن اقبال حملہ کیس میں پولیس نے عابد کے علاوہ گلفام مسیح اور عابد کو پستول فراہم کرنے والا کوٹ اصالت کے رہائشی کاشف کو بھی گرفتار کیا تھا ، ملزم کی برین واشنگ کرنے والا شخص شاہد مدنی تاحال فرار ہے تاہم اب پولیس نے اس کیس میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔