محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مئی 2018 16:55

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 مئی 2018ء) : پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھُٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔ انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی اسکول تین ماہ کی اکٹھی فیس وصول نہیں کرے گا۔ اسکولوں میں لگائے گئے سمر کیمپ کی الگ سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔