نواز شریف کے جانے کے بعد سول ملٹری تعلقات میں مزید بگاڑ آیا ، خرم دستگیر
جمعرات 10 مئی 2018 16:44
(جاری ہے)
آئندہ ہفتے ایک اور اجلاس ہو گا ۔ اس فورم میں سٹرٹیجک امور پر سول ملٹری مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا لیکن جو تنائو نواز شریف کے جانے سے ختم ہو چکا تھا وہ ختم نہیں ہوا ۔
دس ماہ کے دوران میں نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا جن افسروں اور جوانوںنے اپنا خون دے کر ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا وہ ہمارے ہیروز ہیں۔ ذاتی طور پر شہداء کے لواحقین کو خطو ط بھی لکھے ۔ لائن آف کنٹرول اور خیبر ایجنسی کا بھی دورہ کیا ہماری افغان سرحد پر چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود وہاں سے دہشتگردوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ۔ مشرقی سرحدوں کا دفاع بھی چیلنج ہے میں میران شاہ بھی گیا وہاں پر پہلے دہشتگردی کا سامان بگتا تھا اب وہاں امن اور تجارت کا سامان آئے گا ۔ غلام خان کراسنگ کو تجارت کے لئے کھول دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں ۔ جس ٹراما سے ہم گزرے ہیں وہ دور اب کبھی دوبارہ نہیں آنے دیں گے ان دس ماہ کے دوران نئے نیول اور ایئرفورس کے سربراہان کی تقرری کی گئی جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے 2030 تک کے لئے مسلح افواج کا ترقیاتی پلان بھی منظور کیا ہے جس کے تحت نئی جدید ٹیکنالوجی تینوں فورس کو فراہم کی جائے گی ۔ جے ایف 17 تھنڈر کے مزید جہاز بنائیں گے۔ ایئر ڈیفنس مضبوط ہو گا نیوی کے جہاز بھی شامل کئے جائیں گے ۔ ہمارے مقامی دفاعی پیداوار کے اداروں نے بھی اپنی صلاحیت بڑھا لی ہے۔ الخالد ٹینک ٹو بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین ترکی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون جاری ہے جبکہ روس سے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے امریکہ سے اس وقت کوئی دفاعی تعاون نہیں ہو رہا ۔ 2014 سے 2018 تک مختلف دوست ممالک سے فوجی مشقوں میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ دوست ممالک سے مشترکہ دفاعی پیداوار کے منصوبے بھی شروع کریں گے ۔ افغان ، بھارت اور امریکہ کے حوالے سے ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ امریکہ کا جکائو بھارت کی طرف ہے ۔ ہم نے امریکہ سے تعلقات میں بہتری کے لئے جو بھی کوششیں کیں وہ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے بعد کامیاب نہ ہو سکیں لیکن ہم بھارت کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کریں گے بلکہ اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنا ہے ۔ امریکہ بھارت اتحاد ہمارے خلاف ہے ۔ کولڈ ڈاکٹرائن کا نظریہ بھی موجود ہے ۔ اسی لئے بھارت پاکستان کی سرحد کے ساتھ بڑی بڑی تنصیات قائم کر چکا ہے ۔ افغانستان سے بھی بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 2016 میں 342 ، 2017 میں 1701 اور 2018 میں اب تک 613 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بھارت دراندازی کا پرانا راگ الانپ رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کا وژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام علاقائی ممالک کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہمارے بعد جو بھی حکومت آئے پاکستان میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ۔ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں اور عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں جب 2013 میں جب ہم حکومت میں آئے تو خون اور اندھیرے میں ڈوبا پاکستان ملا تھا آج پاکستان میں ہر طرف امن اور روشنی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تمام عدالتی فیصلے نواز شریف کے خلاف آ رہے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔اصغر خان کا کیس کا فیصلہ آنا چاہئے ہم نے اپنے دور حکومت میں بہت مشکلات اور مسائل کا سامنا کیا ہے ۔ سیاسی انتہا پسندی اور نفرت پرمبنی تقاریر بھی روکنا ہوں گی ۔ خلائی مخلوق اور نادیددہ قوتوں کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اس بارے میں تو کچھ نہیں جانتے البتہ وزارت دفاع کی عمارت آسیب زدہ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.