دنیا کواب کشمیرپراپنی خاموشی توڑنا ہوگی، پاکستان

بھارتی فورسزجان بوجھ کرنوجوانوں پرتشدد کررہی ہیں،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار،بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کےحوصلےنہیں توڑسکی،خطےمیں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے،بھارتی پروپیگنڈا گمراہ کن ہے۔ترج مان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 مئی 2018 14:44

دنیا کواب کشمیرپراپنی خاموشی توڑنا ہوگی، پاکستان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی 2018ء) : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ دنیا کواب کشمیرپراپنی خاموشی توڑنا ہو گی،کشمیری نوجوانوں پربھارتی فورسزجان بوجھ کرتشدد کررہی ہیں،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں،بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کےحوصلےنہیں توڑ سکی،خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کوگمراہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کوبھارتی فورسزجان بوجھ کرتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کونشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور انٹرنیٹ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبایا نہیں جاسکتا۔ بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کوگمراہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام اس بربریت اورظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کواب کشمیرکے حوالے سے اپنی خاموشی توڑنا ہو گی۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی نہتے کشمیریوں کے حوصلےتوڑنہیں سکتی۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے خوست میں مسجد پرحملےکی مذمت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےمتاثرین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ دہشتگردی کی کسی بھی شکل میں مذمت کرتےہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ریاستی تشدد سے گزشتہ ہفتے20 شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔