دبئی، ڈرون کے ذریعے سحری مساجد پہنچانے کا انتظام

جمعرات 10 مئی 2018 11:00

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات نے ادارہ برائے فروغ معاشرہ ادارے نے رمضان المبارک کے دوران سحری ڈرون کے ذریعے مساجد اور اطراف کے مقاما ت پر پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے ذرایع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سحری ڈرون کے ذریعے مساجد اور اطراف کے مقاما ت پر پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس دوران کم ازکم 10 فیصد سحری ڈرون کے ذریعے ہی مہیا ہوگی۔

یہ نئی اچھوتی سہولت دبئی فروغ معاشرہ ادارے کے نوجوانوں نے پیش کیا ہے۔ ادارہ میں یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمد نے کہا ہے کہ اس کام کو رضاکار انجام دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون 8 بیٹریوں سے چلتا ہے۔ یہ ایک چکر میں 10 کلو گرام سحری کا سامان پہنچا سکے گا۔