نوازشریف چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ

میںہرجانے کا دعویٰ دائر کریں ، میر حاصل بزنجو کا مشورہ نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،ْ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،ْ اعجاز الحق کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 9 مئی 2018 23:36

نوازشریف چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی دائر کریں ،ْنیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اس معاملے پر نیب کے خلاف سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے ۔ چیئرمین نیب نے بغیر تحقیق الزام لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ،ْسیاستدانوںکی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔میڈیا سے بات چیت پاکستان مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

انہوںنے کہا کہ نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا۔ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چئیرمین نیب کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا ہوگی۔ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میڈیا کو رمضان کے حوالے سے معلوماتی پروگرام نشر کرنے چاہئیں۔