آرمی چیف جنرل قمر باجوہ دنیا کی 100بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیے گئے

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2018ء کیلئے جاری کی گئی فہرست میں چینی صدر پہلے نمبر پر، جبکہ پاکستان کے آرمی چیف کا 68واں نمبر

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مئی 2018 19:36

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ دنیا کی 100بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ دنیا کی 100بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے۔ یہ فہرست سال 2018 کیلئے جاری کی گئی ہے۔ فوربز کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

فوربز نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ دنیا بھر کے ممالک کی 100 بااثر ترین شخصیات کے ناموں پر مبنی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فوربز کی 100بااثر ترین افراد کی فہرست میں پاکستان کے سابقہ آرمی چیفز کے نام شامل کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ پھر پاکستان کے آرمی چیف دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2018ء کیلئے جاری کی گءی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں چینی صدر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا فہرست میں 68واں نمبر ہے۔ دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں روسی صدر ولادی میر پوٹن دوسرے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں فرانس کے نوجوان صدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے 2 بڑے نام فیس بک کے نامی مارک زکربرگ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فیس بک کے نامی مارک زکربرگ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے نام مسلسل کئی برس سے دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔