ظلم جس تیزی سے بڑھتا ہے اسی تیزی کے ساتھ ختم بھی ہو جاتا ہے ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، قابض فوج شہیدکشمیری نوجوانوں کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کر رہی
تحریک حریت جموں وکشمیر کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد اشرف صحرائی کا بیان
بدھ 9 مئی 2018 19:51
(جاری ہے)
محمد اشرف صحرائی نے بھارتی پولیس کی طرف سے تحریک حریت کے رہنما محمد رفیق اویسی کے گھر پرچھاپے کے دوران ان کی گرفتاری کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں بدل دیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ایک طرف نہتے اور بیگناہ نوجوان کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف سے اس قتل عام کے خلاف پر امن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوںنے کہا کہ خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلوانے والا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر واستبداد کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ دریں اثنا محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر رمیز راجہ ، محمد سلطان اور مختار احمد پر تحریک حریت کا ایک وفد ر پر وفیسر ڈاکٹر محمد رفیع کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گاندر بل گیا جبکہ بشیر احمد قریشی،، سید ظہور الحق گیلانی اور شوکت احمد پر مشتمل وفد شہیدمحمداقبال بٹ کے جنازے میںشرکت اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شوپیاں گیا۔محمد اقبال اتوار کے روز بھارتی فوجیوںکی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور وہ پیرکی شام کو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ بشیر احمد قریشی نے شہید کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کو دبانے کے حوالے سے بھارت کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں اور وہ ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوںنے کشمیریوںپر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے اس نازک موڑپر اپنی صفوں میںاتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں اور مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اانتخابی ڈراموں سے خود کو بالکل دوررکھیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.