ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں سبی سکائوٹس کے زیر اہتمام 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام

بدھ 9 مئی 2018 18:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میںسبی سکائوٹس کے زیر اہتمام 48ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ تھے تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سابق اسپیکر میر جان جمالی،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ،صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ ،کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل ذولفقار باجوہ ،کرنل عبدالرب ،کرنل ضیاء ،سابق ایم پی اے ڈیرہ بگٹی حاجی جمل خان بگٹی،جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی،سابق تحصیل ناظم میر اصغر مری ،سول وفوجی آفسیران سمیت قبائلی معتبرین ،عمائدین شریک تھے اس موقع پر میجر شیث بن خلیل نے سبی سکائوٹس کی48ویں یوم تاسیس کے موقع پر سبی سکائوٹس کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سبی سکائوٹس کی بنیاد 07مئی 1971میں ژوب کے علاقے فورٹ سینڈے مین کے مقام پر لیفٹینیٹ کرنل محمد ارسلان اور ان کے ہمراہ ان کی مائع ناز ٹیم کی سربراہی میں رکھی گئی اُس وقت سبی سکائوٹس فرنٹیئر کور خیبر پختونخواء کے زیر کمان تھی ابتدائی مراحل میں 25اور 26ونگ سبی سکائوٹس کا حصہ بنے ۔

(جاری ہے)

جس کے کچھ ہی عرصے بعد 27ونگ کو بھی سبی سکائوٹس کا حصہ بنادیا گیا بعدازاں اپنا اوائیلی دور فورٹ سینڈے مین میں گزارنے کے بعد سبی سکائوٹس لورالائی کے مقام پر منتقل کردی گئی اس سال سبی سکائوٹس کے Tac HQکو چند آپریشنل ذمہ داریوں کے باعث ڈیرہ بگٹی میں تعینات کردیا گیا جو کہ ستمبر 1972میں واپس لورالائی پہنچ گیا جہاں پر تقریباً 2سال پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطور احسن طریقے سے سرانجام دیا 1971سے 1973تک سبی سکائوٹس کے 04کمانڈنٹ تبدیل ہوئے پس ازاں مئی 1974میں سبی سکائوٹس کو سبی منتقل کردیا گیا ۔

اُس وقت اس کی کمان لیفٹینینٹ کرنل عباس علی خان کررہے تھے انہوںنے مزید کہا کہ سبی پہنچ کر سبی سکائوٹس کو جن اولین ذمہ داریوں سے سونپا گیاجن میں اندرونی سیکورٹی کے خدشات سے نمٹنا ،اوچ گیس فیلڈ،اوچ پاور پلانٹ ،گیس پائپ لائن ،مچ کو ل مائینز جیسے اہم تنصیبات ،ریلوے لائن اور قومی شاہراہوں کی حفاظت کرنا تھا سبی سکائوٹس نے شب و روز کاوشوں کی بدولت اس کی حفاظت کی اور خطے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا انہوںنے کہا کہ سبی میں امن و امان کی رونقوں کا سہراہ بھی سبی سکائوٹس کے آفسیرز ،سردار صاحبان اور اس کے غیور جوانوں کے سر جاتا ہے جنھوںنے یہاں کے لوگوں کے دلوں کو ایسے فتح کیا کہ جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں ملتی انہوںنے کہا کہ مادر وطن کے اس گلشن کی آبیاری کیلئے سبی سکائوٹس کے دلیر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جن میں آفیسرز،سردار صاحبان اور جوان شامل ہیں ان شہدائوں میں سر فہرست کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل عملدار حسین شہید (SBT)ہیں جو 05جنوری 1983کو تلی تنگی کے مقام پر اپنے بہادر ساتھیوں کے ہمراہ جوان مردی سے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور آپ کی اس بہادری اور بے لوث قربانی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے آپ کو ستارئہ بسالت کے اعزاز سے نوازاانہوںنے کہا کہ کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل علمدار حسین شہید سمیت سبی سکائوٹس کے 78بے باک اور دلیر جوانوںنے ملک وقوم کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے علاقے میں امن و امان کی فضاء کو قائم کی اِن عظیم شہدائوں میں 02آفیسرز ،04سردار صاحبان، اور 72جوان شامل ہیں انہوںنے کہا کہ آج ان شہدائوں کی قربانیوں کے عوض مشرقی بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے انہوںنے کہا کہ سبی سکائوٹس کی موجودہ کمان کرنل ذوالفقار باجوہ کے زیر اقدام ہے جنھوںنے 18ستمبر 2016کو سبی سکائوٹس کی کمان سنھبالی اور جن کی اعلیٰ قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بدولت سبی سکائوٹس ہر محاذ پر جوان مردی اور حوصلے کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے میں کوشاں ہیں انہوںنے کہا کہ کرنل ذوالفقار باجوہ کے زیر کمان سبی سکائوٹس کے اُن آپریشنز کو ہر گز فراموش نہیں کیا جاسکتا جن کی بدولت اب تک 500سے زائد شدت پسندوںنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی اِن آپریشنز کے طفیل ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اِس کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود،اسلحہ،دھماکہ خیز مواداور دیگر غیر قانونی اشیاء کو بھی سبی سکائوٹس نے اپنے گرفت میں لیا اِن آپریشنز میں (آپریشن سینڈ ڈیون4،آپریشن طوفانی بلو1،آپریشن طوفانی بلو 2،آپریشن گرماب،آپریشن پری سنگ ایرو1،آپریشن پری سنگ ایرو 2،آپریشن مائونٹین ٹاپ 5،اور آپریشن ترمن )قابل ذکر ہیں اِن آپریشنز میں تمام آفیسرز اور جوانوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا جس کی بنیادی وجہ کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل ذولفقار باجوہ کا از خود وہاں موجود ہونا تھا اور اُن تمام موسمی اور دشوار صعوبتوں کا سامنا کرنا تھا جو ایک جوان کو در پیش تھا انہوںنے مزید کہا کہ بولان میں آج بلا کسی خوف و خطرے کے لوگوں کی دن رات آمد و رفت ،اوچ گیس فیلڈ ،چھتر فلیجی ،ترتانی ،بھمبور ،سانگان ،مارگٹ ،سنی شوران ،اور جھل مگسی جیسے دور دراز علاقوں میں امن و امان کی فضاء سبی سکائوٹس کی اُن دن رات کاوشوں کا صلہ ہے جس کی بدولت آج ملک دشمن عناصر اپنے آپ کو بلوچستان کی کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں سمجھتے سبی سکائوٹس کی جارہانہ حکمت عملی کے باعث مشرقی بلوچستان کہ وہ مقامات جسے شدت پسند افراد اپنی محفوظ پناہ گاہیں سمجھتے تھے آج وہی زمین ان کیلئے تنگ کردی گئی ہے سبی سکائوٹس نے ناصرف اپنی ذمہ داری کے علاقے میں دہشت گردوں کو ناکوں چنے چبوائے بلکہ ساتھی کورز کے علاقوں میں بھی امن و امان کی فضاء قائم کرنے میں بھر پور تعاون کیا انہوںنے کہا کہ سبی سکائوٹس نے آپریشنل سرگرمیوں کے علاوہ سبی اوراور ا س کے گرد و نواح کے علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے کاموں میں بھی اہم کردار ادا کیا سبی سکائوٹس نے تعلیم کے میدان میں صف اول رہتے ہوئے پہاڑوں سے لوٹ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کے معصوم بچوں کیلئے شیلٹر سکولز کی بنیاد رکھی جو کامیابی سے اِن بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیںساتھ ہی ساتھ سبی ،لہڑی ،ڈیرہ مراد جمالی اور کوٹ منڈائی میں FCپبلک سکول بھی علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے میں گامزن ہیں انہوںنے کہا کہ سبی سکائوٹس نے کھیل کو فروغ دینے کیلئے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جن میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اِن تقریباً 2سال کے دورانیے میں سبی سکائوٹس نے دونوں بار سبی کا عظیم الشان سالانہ میلہ ایک قومی تہوار کے طور پر منایا جس میں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے طول وعر ض سے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اِس میلے کو کامیاب بنایا اور اس سال سبی میلے میں صدر پاکستان جناب ممنون حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جو کہ پچھلے 10سالوں میں صدر پاکستان کا سبی میلے کے موقع پر یہ پہلا دورہ تھا جو کہ علاقے میں امن و استحکام کا جیتا جاگتا ثبوت ہے علاوہ ازیں بولان جیپ ریلی کا انعقاد بھی علاقے میں انتہائی خوش آئین ثابت ہواانہوںنے کہا کہ سبی سکائوٹس نے گزشتہ سال ہونے والے مردم شماری میں بھی بھر پور حصہ لیا اور نہایت کامیابی کے ساتھ کل 6اضلاع میں مردم شماری کرائی اور بتائے گئے احکامات کو بخوبی سرانجام دیا جس سے اس حساس فرض کی بجاآوری بھی قابل ستائش انداز میں اپنے انجام تک پہنچی انہوںنے مزید کہا کہ سبی سکائوٹس نے ہر محاذ پر اِن تمام اہم فرائض کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایااور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ان نیک اور اہم کار منصبی کی بجاآوری میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گا 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ نے سابق وزیر اعلیٰ میر جان جمالی اور کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل ذولفقار باجوہ کے ہمراہ شہدائے یاد گار پر پھول چڑھائے اور شہدائوں کو خراج عقیدت پیش کی جبکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ز میں مہمانو ںکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا اور رات گئے تک محفل موسیقی کا انعقاد بھی جاری رہا ۔