Live Updates

پیپلزپارٹی نے کراچی میں اپنا عسکری ونگ تیار کرلیا ہے ،لیاقت جتوئی

مراد علی شاہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ، رہنما تحریک انصاف

بدھ 9 مئی 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں اپنا عسکری ونگ تیار کرلیا ہے جس کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہیں مسلسل پورے ملک سے ناکامیوں کے بعد پیپلزپارٹی اب کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے گذشتہ دنوں حکیم سعید گرائونڈ میں پیپلزپارٹی کراچی کے رہنمائوں کے کہنے پر ہنگامے کیے گئے پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی سندھ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے سندھ میں ہر جگھ اب عمران خان کے نعرے لگ رہے ہیں ، جتوئی ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں لیاقت علی جتوئی نے مزید کہا کہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کا مکمل صفایہ ہوچکا ہے قمرالزمان کائرہ ، یوسف رضا گیلانی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی پی ٹی آئی جوائن کرلیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہمیں اینٹ کا جواب دینا بھی آتا ہے جس پارٹی نے اپنی قائد کے قاتلوں کو نہیں ڈھونڈا ان کے لیے خواتین کی عزت کوئی اہمیت نہیں رکھتی تحریک انصاف کی کیمپر اور خواتین پر حملے کے لیے باہر سے غنڈے بلائے گئے تھے جن کی سرپرستی پیپلزپارٹی کے نشے میں دھت رہنماء کررہے تھے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے ہم کراچی کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے پیپلزپارٹی پرانی ایم کیو ایم کی طرز پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اب پیپلزپارٹی میں نہ بھٹو کا فلسفہ ہے نہ بینظیر کا اب صرف آصف زرداری کا فلسفہ ہے جس کا مطلب قبضہ ، دولت ، کرپشن ہے لیکن سندھ کی عوام اس بار آصف زرداری کے ٹولے کو عبرتناک شکست دے گی پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بناکر دکھائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات