سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجے کے الزام کے حوالے سے نیب کی طرف سے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا جانا غیر ذمہ دارانہ ہے،

اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائی جائیں وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزمیر حاصل خان بزنجو کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 16:45

سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجے کے الزام کے حوالے سے نیب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجے کے الزام کے حوالے سے نیب کی طرف سے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا جانا غیر ذمہ دارانہ ہے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائی جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقوم بھیجنے کے حوالے سے نیب نے بغیر تحقیقات کے نوٹس لیا۔ اس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ساکھ خراب ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بننی چاہئے جو رقوم بھیجنے کی تحقیقات کرکے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے ۔